نئی دہلی، 26 فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی فضائیہ کے 12 میراج 2000 جنگجوؤں نے بڑی کارروائی ہے۔انڈین ایئر فورس نے کنٹرول لائن کے پار دہشت گرد کیمپوں پر 1000 کلو گرام کے بم گرائے اور انہیں پوری طرح تباہ کر دیا گیا۔ہندوستانی فضائیہ کے ذرائع کے مطابق 26 فروری کو 03:30 بجے (25 فروری کی رات) ہندوستانی فضائیہ کے میراج 2000 جنگی طیاروں نے کنٹرول لائن کے اس پار ایک بڑے دہشت گردانہ کیمپ پر حملہ بولا اور اسے پوری طرح تباہ کر دیا۔
جموں و کشمیر کے نیشنل کانفرنس لیڈر اور سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہاکہ واہ اگر یہ سچ ہے تو کسی بھی قسم کی کے تخیل سے باہر ہے،مگر ہم سرکاری بیان کا انتظار کر رہے ہیں،کیا کچھ آگے ہونا چاہیے۔دوسرے ٹویٹس میں انہوں نے کہا اب مسئلہ وزیر اعظم عمران خان کے اپنے پاکستان کے تئیں وہ عزم ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا پاکستان جواب دینے کے بارے میں نہیں سوچے گا، بلکہ جواب دے گا۔انہوں نے کہا آخر جواب کیارخ لے گااور یہ کہاں ہو گا؟ کیا ہندوستان کو پاکستان کرارا جواب دے گا۔